نظم

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 ایک کروانا وائرس کی زد میں سارا سنسار ہے
 اے خدا رحم فرما مچ رہی ہاہاکار ہے
 ہے پریشان پورا عالم صرف اس ایک مرض سے 
قہر خداوندی کے آگے سب کے سب لاچار ہے 
میڈیا ہندوں مسلمان کر رہیTRP کے لئے
 نفرتوں کے پجاری یہ گودی پترکار ہے 
حاکموں کی غلطیوں پر پردہ پوشی کرتے ہیں یہ
 دیکھنے میں لگتا ہے کہ گودی میڈیا لاچار ہے
     ہو سدھیر ارنب یا ہو روبیکا رجت 
کتنے ہیں نفرت پسند یہ گودی مکار ہے 
سرخ پٹری پر ملی کچھ خشک روٹیاں
 کچھ تھی پڑی بکھری گھٹریاں اور کچھ دستار ہے 
حال دل سن تو ذرا غریب مزدور کا
 اسکا چولہا نہ جلا دل میں چبھتے خار ہے
 پیدل ہی نکلے ہیں مزدور اپنے گھروں کے لئے 
یہ غریب کتنے مجبور ہے بس و لاچار ہے 
 مالداروں کے لئے مہیا ہیں اچھے نظام 
جملہ بازی اور امیروں کی یہ سرکار ہے
اے خدا تو پھر سے حالات کو بہتر بنا 
ایک صمد ہی نہیں پریشان سارا سنسار ہے
 مرتب
بنده عبد الصمد مجاہدپوری

3 Comments

Previous Post Next Post