Sabaq aamooz kahaniyan

🌹🌹سبق آموز کہانیاں🌹🌹 سلسلہ نمبر۔۔۔۔۔۔ (103) *_استغفــراللّٰه_* ★میں ایک رشتہ دار کے گھر سے واپس آ رہا تھا۔۔۔ رات کافی ہوچکی تھی اس لیے بائک کی رفتار تھوڑی تیز تھی تاکہ جلد سے جلد گھر پہنچ سکوں۔۔۔ میں چوک کے پاس پہنچا تو مجھے تھوڑی ہی دور فلائی اوور برج نظر آ رہا تھا۔۔۔ اچانک ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔۔۔ اوپر پُل پر ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوئی اور پُل کے کنارے لگے جنگلے کو توڑتی ہوئی نیچے آرہی۔۔۔ عجیب ترین منظر تھا۔۔۔ اُسی پر بس نہیں بلکہ عین اُسی وقت پُل کے نیچے سے ایک اور گاڑی گزر رہی تھی۔۔۔ وہ گاڑی عین اس گاڑی کے اوپر آکر گری۔۔۔ تیز رفتاری کی وجہ سے دونوں گاڑیاں ایک ساتھ گِھسٹتی ہوئی دور تک گئیں۔۔۔ پھر اوپر والی گاڑی نیچے والی گاڑی سے الگ ہوکر گر گئی اور نیچے والی گاڑی بھی رُک گئی۔ اس سے پہلی قسط اس لنک پر کلک کرکے پڑھے https://abdussamadmujahidpur.blogspot.com/2020/07/sabaq-aamooz-kahaniyan.html میں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا تاکہ اگر کسی قسم کی مدد کرسکوں تو کروں۔۔۔ دونوں گاڑیوں میں سوار لوگ اسی وقت جہانِ فانی سے کوچ کرچکے تھے لیکن اس سے بھی شدید المیہ یہ تھا کہ نیچے والی گاڑی میں ابھی بھی تیز آواز میں ایک گانا چَل رھا تھا۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔چار بوتل وٹکا کام میرا روز کا۔۔۔۔۔ *حاصل كلام:-غوروفکر کی بات یہ ہے کہ واقعی موت توبہ کا وقت نہیں دیتی۔۔۔!!! الّٰلہ تعالیٰ ہمیں ایسے کاموں میں مشغول کرے کہ موت کے وقت توبہ کرنے اور کلمہ طیبہ پڑھنے کی توفیق دے۔۔۔!!! آمین۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post