Jannat me ab yqeenan unka kayaam hoga

*جنّت میں اب یقیناً اُن کا قیام ہوگا* ------------------ *✍🏻حیدر میواتی ندوی* ------------------ اہلِ نظر جہاں سے اُٹھتے ہی جارہے ہیں, ماہ و نجومِ عالم چھپتے ہی جارہے ہیں. ------------------ علم و ادب کی بزمیں ویران ہوگئی ہیں, علمی دِئے مسلسل بُجھتے ہی جارہے ہیں. ------------------ پے در پے مشکلیں ہیں,دلہائے ناتواں پر, صدمات بجلی بن کر گرتے ہی جارہے ہیں. ------------------ دل سوز ہی جو خبریں موصول ہورہی ہیں, تھک کر بھی "انا للّٰہ "پڑھتے ہی جارہے ہیں. ------------------ آنکھوں سے آنسوؤں کا دریا رَواں دَواں ہے, فرقت میں اُن کی, آنسو بہتے ہی جارہے ہیں. ------------------ جنّت میں اب یقیناً اُن کا قیام ہوگا, صدق و صفا کے پیکر گھٹتے ہی جارہے ہیں. ------------------ اِک بار تو یہ کہدو ناراض ہم نہیں ہیں, نظریں بچا کے ہم سے چلتے ہی جارہے ہیں. ------------------ وعدہ وفائی کا تھا دعویٰ کیا جنہوں نے, وعدہ خلافیاں وہ کرتے ہی جارہے ہیں. ------------------ مَسْنَد حدیث کی ہو, منبر ہو,خانقاہ ہو, سب علمی مسندوں سے اُٹھتے ہی جارہے ہیں. ------------------ سوزِ درونِ دل یہ کیسے بیاں ہو حیدر, لقمہ اجل کا رہبر بنتے ہی جارہے ہیں. ------------------ 22/7/2020, , بروز بدھ,

Post a Comment

Previous Post Next Post